• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
یکم دسمبر سے ماچس کی ڈبیا، ایل پی جی سلینڈر سے لے کر موبائل ریچارج تک سب کچھ مہنگا ہوگیا

یکم دسمبر سے ماچس کی ڈبیا، ایل پی جی سلینڈر سے لے کر موبائل ریچارج تک سب کچھ مہنگا ہوگیا

by امت ڈیسک
01/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(نی دہلی) آج یکم دسمبر سے عوام پر مہنگائی کی مار میں اضافہ ہوگیا ہے۔ آج سے ماچس کی ڈبیا سے لے کر گیس سلینڈر، ٹی وی دیکھنا اور فون پر بات کرنا مزید مہنگا ہو گیا۔ آئیے جانتے ہیں آج سے کہ کس کس چیز کے داموں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ یکم دسمبر سے ایل پی جی سلینڈر کے لئے آپ کو زیادہ قیمت ادا کرنا ہوگی۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے گیس سلینڈر کی قیمتوں میں 100 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ یہ اضافہ کمرشیل (تجارتی) سلینڈر پر کیا گیا ہے۔ تاہم گھریلو گیس کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ تجارتی سلینڈر کے داموں میں اضافہ کے بعد دہلی میں اب یہ 2101 روپے میں دستیاب ہوگا۔ دیاسلائی یعنی ماچس کی ڈبیا کے داموں میں 14 برسوں کے بعد اضافہ ہوا ہے۔ اب ماچس کی ڈبیا خریدنے کے لئے ایک روپے کے بجائے 2 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ اس سے پہلے سال 2007 میں ماچس کی ڈبیا کے داموں کو 50 پیسے سے بڑھا کر ایک روپے کیا گیا تھا۔ آج سے ریلائنس جیو کا استعمال کرنے والے موبائل فون صارفین کو بھی جھٹکا لگنے جا رہا ہے۔ یکم دسمبر سے جیو کے 24 دن سے لے کر 365 دن تک کی ویلیڈٹی والے متعدد پلانز کے داموں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ جیو کے صارفین کو ریچارج کے لئے اب 8 سے 20 فیصد تک زیادہ دام ادا کرنا ہوں گے۔ خیال رہے کہ بھارتی ایئرٹیل اور ووڈافون آئیڈیا نےنومبر کے آخر میں ہی اپنے ٹیرفس میں اضافہ کیا تھا۔ ایس بی آئی کریڈٹ کارڈ کی ای ایم آئی مہنگی ہوگئی ہے، اگر آپ ایس بی آئی کا کریڈٹ کارڈ استعمال کرتے ہیں اب آپ کے خرچ میں اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ ایس بی آئی نے کریڈٹ کارڈ کی ای ایم آئی سے خریدداری کرنے پر یکم دسمبر سے اضافی 99 روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ 99 روپے آپ کو پروسیسنگ فیس کے طور پر اس وقت ادا کرنا ہوں گے جب آپ ایمیزون یا فلپ کارٹ جیسی ای کامرس ویب سائٹ سے کوئی چیز ای ایم آئی کے ذریعے خریدیں گے۔ ادھرپی این بی نے بچت کھاتہ برداروں کو بڑا جھٹکا دیتے انہیں حاصل ہونے والے سود کی شرح میں کمی کر دی ہے۔ بینک نے سالانہ شرح سود کو 2.90 فیصد سے گھٹا کر 2.80 فیصد کر دیا ہے۔ بینک کا یہ نیا فیصلہ یکم دسمبر یعنی آج سے نافذ العمل ہوگا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سال 2018سے جموں وکشمیر میں دراندازی اور عسکری واقعات میں کافی کمی ریکارڈ

Next Post

خرم پرویز کی گرفتاری پر اقوام متحدہ نے گہری تشویش کا اظہار کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
معروف انسانی حقوق کارکن خرم پرویز کو این آئی اے نے حراست میں لیا

خرم پرویز کی گرفتاری پر اقوام متحدہ نے گہری تشویش کا اظہار کیا

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

قصبہ ترال میں 23 سالہ نوجوان کی لاش بر آمد

پی ڈی پی کا نیوز لیٹر "اسپیک اپ” کا پہلا شمارہ پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے آج جاری کیا

پی ڈی پی کا نیوز لیٹر "اسپیک اپ" کا پہلا شمارہ پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے آج جاری کیا

یو این ایچ آر سی کو انسانی حقوق پر دہشت گردی کے اثرات کو صحیح طریقے سے سمجھنا چاہئے: ہندوستان

یو این ایچ آر سی کو انسانی حقوق پر دہشت گردی کے اثرات کو صحیح طریقے سے سمجھنا چاہئے: ہندوستان

یتیم بچوں کی فروخت کے الزام میں این جی او دفتر سربمہر، دو افراد گرفتار

یتیم بچوں کی فروخت کے الزام میں این جی او دفتر سربمہر، دو افراد گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »