(سرینگر) ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال میں جمعرات کی صبح ایک23 سالہ نوجوان کی لاش ایک کھیت سے بر آمد کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق ترال کے بگونی علاقے میں جمعرات کی صبح مقامی لوگوں نے ایک کھیت میں ایک لاش دیکھی اور اس کے متعلق فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔ جائے موقع پر ایک سکوٹی بھی دیکھی گئی۔