• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, فروری ۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
معروف انسانی حقوق کارکن خرم پرویز کو این آئی اے نے حراست میں لیا

خرم پرویز کی گرفتاری پر اقوام متحدہ نے گہری تشویش کا اظہار کیا

by امت ڈیسک
01/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(جنیوا) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بدھ کو معروف انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کی یو اے پی اے کے تحت گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

.@UNHumanRights on #Kashmir: We are deeply concerned at the arrest of Kashmiri human rights defender Khurram Parvez under Indian counter-terrorism legislation. We are unaware of the factual basis of the charges. He is known as a tireless advocate for families of the disappeared. pic.twitter.com/RrgGSRlVxn

— United Nations Geneva (@UNGeneva) December 1, 2021

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے ترجمان روپرٹ کولویل نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک ہفتے سے زائد عرصے سے پرویز حراست میں ہیں۔ ان پرعسکریت پسندوں کو تعاون دینے کا الزام ہے۔ ہم الزامات کی اصل بنیاد سے لاعلم ہیں۔ وہ لاپتہ افراد کے خاندانوں کے ایک وکیل کے طور پر جانے جاتے ہیں اور اس سے قبل بھی ان کے انسانی حقوق کے کام کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2016 میں انہیں جنیوا میں انسانی حقوق کی کونسل میں شامل ہونے نے سے روکنے کے بعد ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت ڈھائی ماہ تک حراست میں رکھا گیا، جس کے بعد جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی جانب سے ان کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دینے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ‘یو اے پی اے’ بھارت انتظامیہ کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ افراد اور تنظیموں کو غلط پیمانوں کی بنیاد پر عسکریت پسندوں کے طور پر نامزد کریں، جس میں ‘عسکریت پسند ایکٹ’ کی مبہم اور حد سے زیادہ وسیع تعریف موجود ہے۔ یہ قانون لوگوں کو طویل مقدمے کی سماعت سے قبل حراست میں رکھنے کی اجازت دیتا ہے اور ضمانت حاصل کرنا بہت مشکل بنا دیتا ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ دیگر مناسب عمل اور منصفانہ ٹرائل کے حقوق کے ساتھ بے گناہی کے قیاس کے حق سے متعلق سنگین خدشات کو جنم دیتا ہے۔ جموں و کشمیر اور بھارت کے دیگر حصوں میں انسانی حقوق کے محافظوں، صحافیوں اور دیگر کے کام کو روکنے کے لیے بھی اس ایکٹ کو تیزی سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی کونسل نے کہا کہ جائز طرز عمل کے لیے سابقہ انتقامی کارروائی کے اس تناظر میں، ہم بھارت کی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آزادی اظہار رائے، انجمن اور شخصی آزادی کے اس کے حق کا مکمل تحفظ کریں اور انہیں رہا کرانے کے لیےاحتیاطی اقدامات اٹھائیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

یکم دسمبر سے ماچس کی ڈبیا، ایل پی جی سلینڈر سے لے کر موبائل ریچارج تک سب کچھ مہنگا ہوگیا

Next Post

قصبہ ترال میں 23 سالہ نوجوان کی لاش بر آمد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

04/02/2026
شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
Next Post
کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

قصبہ ترال میں 23 سالہ نوجوان کی لاش بر آمد

پی ڈی پی کا نیوز لیٹر "اسپیک اپ” کا پہلا شمارہ پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے آج جاری کیا

پی ڈی پی کا نیوز لیٹر "اسپیک اپ" کا پہلا شمارہ پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے آج جاری کیا

یو این ایچ آر سی کو انسانی حقوق پر دہشت گردی کے اثرات کو صحیح طریقے سے سمجھنا چاہئے: ہندوستان

یو این ایچ آر سی کو انسانی حقوق پر دہشت گردی کے اثرات کو صحیح طریقے سے سمجھنا چاہئے: ہندوستان

یتیم بچوں کی فروخت کے الزام میں این جی او دفتر سربمہر، دو افراد گرفتار

یتیم بچوں کی فروخت کے الزام میں این جی او دفتر سربمہر، دو افراد گرفتار

دفعہ 370 آنجہانی پنڈت جواہر لال نہرو کی وراثت ہے: عمر عبداللہ کا رامبن میں عوامی اجتماع سے خطاب

دفعہ 370 آنجہانی پنڈت جواہر لال نہرو کی وراثت ہے: عمر عبداللہ کا رامبن میں عوامی اجتماع سے خطاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »