(پونچھ) ضلع پونچھ اور راجوری اضلاع کے بعض علاقوں میں جمعے کی شام کو فضا میں چمکتی ہوئی پُرا سرار شئے دیکھی گئی جس سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوا۔ دفاعی ذرائع کے حوالے سے میڈیا خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ’راجوری اور پونچھ اضلاع میں سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں‘. راجوری اور پونچھ کے کئی علاقوں میں جمعے کی شام کو فضا میں پُر اسرار چمکتی ہوئی چیز دیکھی گئی اور بہت سارے لوگوں نے اُس کو کیمرے میں قید کیا ہے۔