(سرینگر) ڈائر یکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ کی قیادت میں پولیس افسران کا اجلاس کل (جمعہ 3 دسمبر کو) منعقد ہوا۔ اجلاس میں انہوں نے افسران کو تلقین کی ہے کہ وہ جموں وکشمیر میں پُر امن حالات کو خراب نہ ہونے دیں۔ پی سی آر کشمیر میں پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کے سینیئر افسران کی ایک مشترکہ اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ پولیس کے کام کاج اور اہلکاروں کی تعیناتی کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ لمبے عرصہ سے ایک ہی جگہ پر تعینات اہلکاروں کا تبادلہ کیا جاسکے۔ اجلاس کے دوران دلباغ سنگھ نے پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں حالات کو پُر امن رکھنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔ اجلاس کے دوران صلاحیت سازی اور جوانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق ایجنڈا کے مختلف نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
DGP J&K Sh Dilbag Singh chairs high level security review meeting at PCR #Kashmir. The meeting was attended by senior Police,Army & CAPF officers.Maintain and strengthen the peaceful atmosphere :DGP J&K to officers. pic.twitter.com/yiayYrD7d8
— J&K Police (@JmuKmrPolice) December 3, 2021