(کپواڑہ) ضلع کپواڑہ میں دوران شب سی آر پی ایف کے ایک سب انسپکٹر کی ممکنہ طور حرکت قلب بند ہونے موت واقع ہوئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپواڑہ میں قائم ایک کیمپ میں سانس لینے میں دقت محسوس کرنے کی شکایت کے بعد سی آر پی ایف کے ایک سب انسپکٹر کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب سب ضلع ہسپتال کپواڑہ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔متوفی افسر کی شناخت سب انسپکٹر جئے نارائن سنگھ کے بطور ہوئی ہے جو سی آر پی ایف کی 98 بٹالین سے وابستہ تھے۔










