(سرینگر) موسم کا لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ گہرا تعلق ہے لہذا خراب موسمی حالات کے باعث لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہم کم سے کم پندرہ روز قبل ہی پیشن گوئی دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار محکمہ موسمیات کے علاقائی ناظم سونم لوٹس نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے ہفتہ وار پروگرام ’سکون‘ میں اپنے انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا لوگ ہم پر کافی بھروسہ کرتے ہیں اس بھروسے کو برقرار رکھنے کے لئے ٹیکنالوجی کی دستیابی کے علاوہ میں اور میرے ساتھ جڑے باقی ساتھی کافی محنت کرتے ہیں۔