(کشتواڑ) ضلع کشتواڑ کے کیرو علاقے میں ایک واٹر ٹینکر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں ٹینکر میں سوار تین افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’ہفتے کے روز کشتواڑ کے کیرو پٹھارنا گاوں کے قریب ایک واٹر ٹینکر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں تین افراد جن کی شناخت طاریق حسین ، ارسلان اور جانو ساکنان پڈر کے بطور ہوئی ہے موقع پر ہی جاں بحق ہوئے‘۔ انہوں نے کہا کہ مہلوکین کی لاشیں ضلع اسپتال کشتواڑ منتقل کی گئیں اور قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد اُنہیں وارثین کے سپرد کیا گیا۔