(رام بن) ضلع رام بن کے راج گڑھ علاقے کے نزدیک منگل کے روز ایک سڑک حادثے میں 6 مسافرہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ اطلاعات’کے مطابق رام بن کے راج گڑھ علاقے میں قومی شاہراہ پر منگل سہ پہر کے بعد ایک ٹیمپو ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 9 مسافر زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں 6 کی موت واقع ہوئی‘۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثہ پیش آتے ہی پولیس اور کیو آر ٹی کی ٹیمیں جائے واردات پر پہنچ گئیں اور زخمیوں، جن میں سے بعض شدید زخمی ہوئے تھے، کو سب ضلع اسپتال پہنچایا۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے چھ مسافر اسپتال منتقلی کے د وران راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑگئے.











