(پلوامہ) ضلع پلوامہ کے اوسگام پتھری راجپورہ علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسزکے درمیان تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فوسز کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد سکیورٹی فورسزنے علاقے کو محاصرہ میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے اوسگام پتھری میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر گولی چلائی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ اس تصادم میں میں اب تک ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے. پولیس ترجمان نے ایک مشتبہ عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے.
#PulwamaEncounterUpdate: 01 unidentified #terrorist killed. #Operation going on. Further details shall follow. @JmuKmrPolice https://t.co/XPjIG6r859
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) December 15, 2021
پولیس ذرائع کے مطابق ایک سے دو عسکریت پسندوں کی موجودگی کا اندیشہ ہے۔










