(سرینگر) وسطی اور جنوبی کشمیر میں جماعت اسلامی سے منسلک ایک اسکول کے تعلق سے 14 مقامات پر سی آئی کے کی کی جانب سے چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق چھاپوں کا تعلق جامعتہ الصالحات نامی ادارے سے ہے اور اس بارے میں پہلے سے سی آئی کے نے مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مندجہ ذیل جگہوں پر کارورائی کی جا رہی ہے:
ریٹائرڈ استاد اسد الله بٹ ولد عبد الصمد ساکنہ بجبہاڑہ حال ہاؤس نمبر 7 عثمانیہ کالونی باغ مہتاب (ایک موبائیل فون اور تین پاس بک اور کچھ روینیو کاغذات ضبط)
ریٹائرڈ نائب تحصيلدار عبد الرشید شاہ ولد عبد الغنی ساکنہ چاند گام پلوامہ
عبد الرحمن میر (پٹواری) ولد محمد عبداللہ ساکنہ ہادی گام اسلام آباد
بلال احمد ڈار (استاد) ولد بشیر احمد ڈار ساکنہ ڈنگی پورہ سرہامہ اسلام آباد
محمد شعبان ڈار ( کسان) عبد الرحمن ڈار ساکنہ مڑہامہ سنگم اسلام آباد
(مزید تفصیلات کا انتظار)