(پلوامہ) ضلع پلوامہ کے اوسگام پتھری راجپورہ علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔ سیکوریٹی فورسز کے مطابق یہ انکاؤنٹر اب اختتام پذیر ہوگیا ہے۔
#PulwamaEncounterUpdate: 01 unidentified #terrorist killed. #Operation going on. Further details shall follow. @JmuKmrPolice https://t.co/XPjIG6r859
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) December 15, 2021
اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرہ میں لے لیا۔ا تصادم کے درمیان حزب المجاہدین سے وابستہ ایک مقامی عسکریت پسند جاں بحق ہوگیا۔ خیال رہے یہ آپریشن فوج کی 44 آر آر، پلوامہ پولیس اور سی آر پی ایف کی جانب سے ایک مشترکہ آپریشن تھا۔ ذرائع کے مطابق عسکریت پسند کی شناخت فیروز احمد ڈار ساکن ہیف شوپیان کے طور پر ہوئی ہے، جو تنظیم حزب المجاہدین میں 2017 سے سرگرم تھا۔ اس سے قبل تفصیلات کے مطابق پولیس فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے اوسگام پتھری میں محاصرہ کرکے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر گولی چلائی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ اس تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔