(کپواڑہ) ضلع کپواڑہ میں راہ فرار اختیار کرنے والے ایس پی او اور اُس کے ساتھی کو اشتہاری ملزم قرار دے کرپولیس نے پتہ دینے والوں کو پانچ لاکھ روپیہ کی رقم بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ جموں وکشمیر پولیس نے بی جے پی لیڈر کی حفاظت پر مامور ایس پی او ثاقب تانترے اور اُس کے ساتھی کو اشتہاری ملزم قرار دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس کپواڑہ نے اس ضمن میں ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ مفرور ایس پی او اور اُس کے ساتھی کا پتہ دینے والے شخص کو نقدی پانچ لاکھ روپیہ دئے جائیں گے جبکہ اطلاع فراہم کرنے والے کا نام مخفی رکھا جائے گا۔
Please cooperate….! @JmuKmrPolice @KashmirPolice @DIGBaramulla @ManhasYougal pic.twitter.com/pHxdgJq8q6
— DISTRICT POLICE KUPWARA. (@KupwaraCops) December 15, 2021
یاد رہے 12 دسمبر رات کو کپواڑہ میں بی جے پی کارکن عبدالرشید زرگر کے ذاتی محافظ ثاقب احمد تانترے ساکنہ بوہی پورہ اپنے معاون پی ایس او عارف احمد ساکنہ بوہی پورہ کپواڑہ کے ہمراہ فرار ہوگئے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنے ساتھ دو اے کے رائفلز بھی ساتھ لی تھیں۔ دریں اثنا 14 دسمبر شام کو ضلع کے اعلیٰ فوجی و پولیس آفیسر موصوف فرارپی ایس او کے گھر گئے جہاں ان کے اہلخانہ کو انہیں واپس لانے کی تاکید کیں گئی۔