(کپواڑہ) کپواڑہ ضلع میں ایک بی جے پی کارکن کے ذاتی محافظ اور ان کے ساتھ کو پولیس نے بدھ کے زور گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے دو روز قبل پی ایس او اور ان کے ساتھی بی جے پی کارکن عبدالرشید زرگر کے گھر سے ہتھیار لے کر فرار ہوئے تھے۔ آئی جی پی کشمیر زون وجے کمار نے ایک نجی نیوز ایجنسی کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ 12 اور 13 دسمبر کی درمیانی رات ایس پی او ثاقب احمد تانترے ولد ثناء اللہ تانترے ساکن بوہی پورہ، جو بی جے پی کارکن رشید زرگر کے پی ایس او کے طور پر تعینات تھا،دو ہتھیاروں کے ساتھ فرار ہو گئے تھے، کو پولیس نے آج ہتھیار سمیت گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ثاقب کا "ساتھی” عارف احمد ولد بشیر احمد میر، جو بوہی پورہ کپواڑہ کا رہنے والا ہے بھی اسی وقت لاپتہ ہو گیا تھا، کو بھی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ خیال رہے اس سے قبل پولیس نے ان دونوں کی گرفتاری کے لیے معلومات فراہم کرنے والے کو 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔