(سرینگر) سری نگر کے مضافاتی علاقہ صنعت نگر میں جمعرات کی صبح ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی۔ اطلاعات کے مطابق صنعت نگر میں قائم ہوٹل قرطبہ کی پہلی منزل میں جمعرات کی صبح آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے ہوٹل کی دوسری منزلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس جائے واردات پر پہنچ گئے اور وہ آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں۔