(بارہمولہ) ضلع بارہمولہ کے اُوڑی علاقے میں بی ایس ایف کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے اپنے سینے پر دو گولیاں مار کر خودکشی کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق 104 بٹالین کے اے ایس آئی شیوا جی یادو، جو اوڑی کے سب سیکٹر گوہلن میں چاندون پوسٹ پر تعینات تھے، نے اپنی سروس رائفل سے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ موصوف افسر کو تشویشناک حالت میں 92 بیس آرمی اسپتال بادامی باغ سرینگر منتقل کیا گیا۔