(سرینگر) جموں و کشمیر انتظامیہ نے پولیس افسران کا تبادلہ کیا ہے اور دس ماہ کے بعد سرینگر میں تعینات آئی پی ایس افسر سندیپ چودھری کو منتقل کرکے این آئی اے سابق پولیس افسر راکیش بھلوال کو سرینگر کے ایس ایس پی تعینات کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کے حکمنامے کے مطابق 27 پولیس افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے جن میں سرینگر ضلع میں تعینات تین پولیس افسران کو منتقل کرکے نئے افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ آئی پی ایس افسر سندیپ چودھری جو رواں ماہ مارچ میں اننت ناگ سے سرینگر کے ایس ایس پی تعینات کئے گئے تھے، کو منتقل کرکے انہیں سائبر کرائم اینڈ انویسٹگیشن سینٹر تعینات کیا گیا ہے۔ راکیش بھلوال جو این آئی اے میں کئی برسوں سے ایس پی تعینات تھے اور جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی سے جڑے معاملات اور پلوامہ خودکش حملے کی تحقیقات کی تھی، کو سرینگر کا ایس ایس پی تعینات کیا گیا ہے۔ ایس پی حضرت بل ارشاد راتھر کو وہاں سے منتقل کرکے ایڈیشنل ایس پی ہندواڑہ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ایس پی سرینگر (نارتھ) سجاد شاہ کو منتقل کرکے پولیس کہ 11ویں بٹالین ڈپٹی کمانڈنٹ پولیس تعینات کیا ہے۔ ان کی جگہ آئی پی ایس افسر لکھشہ شرما کو تعینات کیا گیا ہے۔ یاد رہے حالیہ دنوں سرینگر کے حیدرپورہ میں ہوئے متنازعہ تصادم میں تین عام شہریوں کو ہلاک کیا گیا تھا جس پر پولیس کی کافی تنقید کی گئی تھی اور ایل جی منوج سنہا نے یقین دہانی کرکے اس معاملے کی جانچ کرنے اور لواحقین کو انصاف دینے کا وعدہ کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ سرینگر کے ایس ایس پی اور ایس پی نارتھ کا تبادلے اسی متنازعہ تصادم کے پس منظر میں کیا گیا ہے۔ حیدرپورہ واقع کے چند دنوں بعد سرینگر کے رامباغ میں بھی پولیس نے تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا تھا جس آپریشن پر مقامی لوگوں اور سیاسی جماعتوں نے کئی سوالات کئے تھے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی (ہیڈکواٹر) محمد اسلم کو منتقل کرکے ڈی ایس پی راجوری تعینات کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی جاوید کول کا سرینگر شہر کے ٹریفک محکمے سے تبادلہ کرکے انہیں ایس او آے ڈی جے پی ٹریفک تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ ایس پی مظفر شاہ کو سرینگر کا ایس پی ٹریفک تعینات کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی پونچھ ونود کمار کو ایس ایس پی ادھمپور سرگن شکلہ کی جگہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ ابھیشکھ مہاجن کو ایس پی سانبھہ تعینات کیا گیا ہے۔ موہتا شرما کو ایس ایس پی رام بن تعینات کیا گیا ہے جبکہ روہت بسکوترہ کو ایس پی پونچھ تعینات کیا گیا ہے۔ عبدل قیوم کو ایس پی ڈوڈہ تعینات کہا گیا ہے۔ مشکور احمد ایس پی حضرت بل ہوں گے جبکہ کلبیر چند ہنڈہ ایس پی نارتھ جموں تعینات کئے گئے ہیں۔