(سرینگر) سرینگر کے صنعت نگر علاقہ میں جمعرات کی صبح آگ کی ایک بھیانک واردات میں ایک 6 منزلہ ہوٹل تباہ ہوگیا۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ صنعت نگر میں جمعرات کی صبح قریب پونے دس بجے ہوٹل قرطبہ کی پہلی منزل میں آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تین فائر اسٹیشنوں راول پورہ، نٹی پورہ اور سری نگر ہیڈکوارٹر سے فائر ٹنڈرس کو آگ بجھانے کے لئے طلب کیا گیا لیکن جب آگ پھیلتی ہی گئی تو رنگریٹ، گاؤ کدل اور مولانا آزاد روڈ ایریا کے فائر اسٹیشنوں سے بھی مزید فائر ٹنڈرس کو جائے واردات پر طلب کیا گیا۔