(سرینگر) جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے رنگریٹ انکاؤنٹر کے بعد مبینہ طور ملک مخالف نعرے لگانے کے پاداش میں ماں بیٹی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی جگہ زندہ رہنا ہمارے لئے مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار تو لوگوں کی مائی باپ ہوتی ہے اور ایسا کرنا شرمناک ہے۔ پیپلز کانفرنس چیئرمین نے ان باتوں کا اظہارسرینگر میں ایک تقریب کے حاشئیے پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ میڈیا نمائندوں کی جانب سے رنگریٹ انکاؤنٹر کے بعد مبینہ طور پر ملک مخالف نعرے لگانے کے پادش میں ماں بیٹی کی گرفتاری کے بارے میں پوچھے گئے سوالکے جواب میں سجاد لون نے کہا کہ یہ قابل مذمت ہے، ہم ایک ایسی جگہ نہیں رہ سکتے ہیں جہاں سرکار ہر ایک گھنٹے دو گھنٹوں کے بعد یہ دکھائے کہ دیکھ لو ہم تلوار لے کے کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا سرکار لوگوں کی مائی باپ ہوتی ہے اور ایسا کرنا شرمناک ہے۔