(گاندربل) زوجیلا کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری کے بعد حکام نے سونہ مرگ-زوجیلا سڑک کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دراس اور سونہ مرگ میں تازہ برف باری کے بعد حکام نے سونمرگ-زوجیلا سڑک کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق سونہ مرگکے ملحقہ علاقوں میں جمعرات کی صبح تازہ برف باری ہوئی۔