(سرینگر) ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے کے قریب سرینگر-جموں ہائی وے پر اتوار کو ایک سی آر پی ایف کانسٹیبل سڑک حادثے میں شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق 130 بٹالین کا کانسٹیبل شراون کمار این ایچ ڈبلیو میں آر او پی ڈیوٹی پر تعینات تھا جب اسے ایک کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اہلکار کو شدید چوٹیں آئیں۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر پی ایچ سی اونتی پورہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مزید علاج کے لیے سرینگر کے ہسپتال ریفر کر دیا۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔










