• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, فروری ۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
گپکار الائنس کی جموں میں میٹنگ، حد بندی کمیشن کی رپورٹ کو ‘تقسیم انگیز’ دیاقرار

فائل فوٹو

گپکار الائنس کی جموں میں میٹنگ، حد بندی کمیشن کی رپورٹ کو ‘تقسیم انگیز’ دیاقرار

آئندہ سال کے پہلے دن کشمیر میں احتجاج کرنے کا انتباہ

by امت ڈیسک
21/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(جموں) پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) نے جموں و کشمیر حد بندی کمیشن کی ڈرافٹ سفارشات کو’تفرقہ انگیز‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس ڈرافٹ کے خلاف یکم جنوری کو سرینگر میں پر امن احتجاج درج کریں گے۔ الائنس کا ماننا ہے کہ حد بندی کمیشن کی یہ سفارشات کسی بھی طرح جموں و کشمیر کے لوگوں کے حق میں نہیں ہیں بلکہ ان سفارشات کو آئینی ضوابط خاص طور پر مردم شماری کی بنیاد کو نظر انداز کرکے تیار کیا گیا ہے۔ ان باتوں کا اظہار الائنس کے ترجمان محمد یوسف تاریگامی نے منگل کے روز پی اے جی ڈی کی یہاں ایک میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا: ’جموں وکشمیر حد بندی کمیشن کی جو ڈرافٹ سفارشات سامنے آئی ہیں وہ ہماری نظروں میں تفرقہ انگیز ہیں اور کسی بھی شکل میں جموں و کشمیر کے لوگوں کے مفادات کے حق میں نہیں ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ حد بندی کمیشن جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کے تحت بنایا گیا جس کو ہم نے عدالت عظمیٰ میں چلینج کیا تھا لہذا سرکار کو چاہئے تھا کہ انتظار کرتی۔
یاد رہے حد بندی کمیشن کی ڈرافٹ سفارشات کے مطابق جموں و کشمیر کی نئی اسمبلی نشستوں میں چھ سیٹیں جموں کو جبکہ کشمیر کو ایک سیٹ دی گئی ہے اور جموں وکشمیر کی 90 اسمبلی نشستوں میں سے اب 9 نشستیں شیڈول ٹرائب اور7 نشستوں کو شیڈول کاسٹ کے لئے مختص رکھی گئی ہیں۔ پی اے جی ڈی ترجمان نے کہا کہ ہمیں یہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اسمبلی نشستوں کی سر نو حد بندی کے لئے بھی کسی آئینی ضابطے خاص طور پر مردم شماری کی بنیاد کو نظر انداز کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایسے فیصلے لئے گئے تو ہمیں ڈر ہے کہ جموں و کشمیر میں بحرانی صورتحال مزید سنگین ہوگی اور لوگوں کے درمیان دوریاں مزید بڑھ جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا: ‘ہم ان سفارشات کے خلاف یکم جنوری گیارہ بجے دن سرینگر میں پر امن احتجاج درج کریں گے۔ ہم امن چاہتے ہیں لیکن لوگوں کے مفادات کے دفاع کے لئے ہم ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے‘۔ محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ بی جے پی سرکار ایک طرف جموں وکشمیر میں مین اسٹریمنگ کی بات کرتی ہے تو دوسری طرف ایسے اقدام کرتی ہیں جن سے قومی وحدت کو نقصان پہنچنے کے خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا: ’ڈاکٹر فاروق عبداللہ صاحب اور حسنین مسعودی صاحب نے حد بندی کمیشن کی دلی میں منعقدہ میٹنگ میں ہی کمیشن سے کہا کہ یہ سفارشات عوام کے مفادات میں نہیں ہیں اور ان سے جموں وکشمیر میں علاقائی سطح پر دوریاں مزید بڑھ جائیں گی‘۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیشن کے ایسے فیصلوں سے جہاں لوگوں میں دوریاں مزید بڑھ جائیں گی وہیں ہم سب لوگوں کے دل ٹوٹ بھی جائیں گے۔ الائنس ترجمان  نے کہا کہ پی اے جی ڈی کسی خاص خطے یا کمیونٹی کی طرفدار نہیں ہے بلکہ جموں و کشمیر اور لداخ کے تمام خطوں اور کمینٹیوں کی نمائندگی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جموں وکشمیر میں دراڑیں پیدا کرنے کے کسی بھی غیر آئینی طریقہ کار کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔  ان کا کہنا تھا: ’آج یہاں گجر آبادی اور پہاڑی بولنے والوں کو ہندو مسلم کے نام پر ایک دوسرے کے خلاف لڑانے کی کوششیں کیا جا رہی ہیں اور ووٹ بٹورنے کے لئے تمام آئینی و اخلاقی حدود کو پار کیا جا رہا ہے‘۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بجلی ملازمین کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

Next Post

صورہ سرینگر میں فورسز کے ناکہ پارٹی پر جنگجووں کی فائرنگ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

04/02/2026
شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
Next Post
صورہ سرینگر میں فورسز کے ناکہ پارٹی پر جنگجووں کی فائرنگ

صورہ سرینگر میں فورسز کے ناکہ پارٹی پر جنگجووں کی فائرنگ

معروف عالم دین مولانا یوسف اصلاحی قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

معروف عالم دین مولانا یوسف اصلاحی قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

اسرائیلی خفیہ ایجنسی کےسابق سربراہ کی ایرانی جنرل کے قتل میں کردار کی تصدیق

اسرائیلی خفیہ ایجنسی کےسابق سربراہ کی ایرانی جنرل کے قتل میں کردار کی تصدیق

23 سے 25 دسمبر تک بھاری برف باری کا امکان: محکمہ موسمیات

محکمۂ موسمیات کی ایڈوائزری، 27 اور 28 دسمبر کے درمیان وادی کشمیر میں وسیع پیمانے پر برف باری کا امکان

آل جموں وکشمیر پنچایت کانفرنس کا سرینگر میں احتجاج

آل جموں وکشمیر پنچایت کانفرنس کا سرینگر میں احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »