• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
آدھار سے منسلک ہوگا ووٹر کارڈ

آدھار سے منسلک ہوگا ووٹر کارڈ

فرضی ووٹنگ پر قدغن لگانے کے لئے حکومتی اقدام

by امت ڈیسک
23/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(نئی دہلی) مرکزی وزارتی کونسل نے انتخابی اصلاحات کے حوالہ سے ایک بل کو منظوری دی ہے، جس کے تحت فرضی ووٹنگ پر روک لگائی جا سکتی ہے۔ اس بل میں ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار کارڈ سے جوڑنے، فرضی ووٹنگ اور ووٹر لسٹ میں ناموں کے دوہراو کو روکنے کے لیے واحد ووٹر لسٹ تیار کرنے جیسے فیصلے شامل ہیں۔ کابینہ کی جانب سے منظور کردہ بل میں سروس ووٹرز کے لیے انتخابی قانون کو بھی ‘جینڈر نیوٹرل’ بنایا جائے گا۔ بل میں یہ فیصلہ بھی لیا گیا ہے کہ اب نوجوان ایک سال میں چار مختلف تاریخوں کو بطور ووٹر اندراج کر سکیں گے۔ ابھی تک یہ نظام ہے کہ یکم جنوری کی کٹ آف ڈیٹ کی وجہ سے بہت سے نوجوان ووٹر لسٹ سے محروم رہ جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر، 2 جنوری کی کٹ آف تاریخ کی وجہ سے، نوجوان 18 سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد بھی رجسٹریشن نہیں کرا پاتے۔ اس لیے انہیں طویل انتظار کرنا پڑتا ہے لیکن اب نئی اصلاحات کے بعد انہیں سال میں چار بار نامزدگی کا مواقع فراہم ہو سکیں گے۔ وزارت قانون سے خدمت رائے دہندگان سے متعلق عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعات میں ‘بیوی’ کے لفظ کو ‘شوہر/ بیوی’ سے تبدیل کرنے کو کہا گیا تھا۔ نیز، الیکشن کمیشن (ای سی آئی) رجسٹریشن کی اجازت دینے کے لیے متعدد کٹ آف تاریخوں پر اصرار کر رہا تھا۔ وزارت قانون و انصاف نے حال ہی میں پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی کو بتایا تھا کہ وہ عوامی نمائندگی ایکٹ کے سیکشن 14 بی میں ترمیم کرنے کی سفارش کرتی ہے، تاکہ ہر سال رجسٹریشن کے لیے چار کٹ آف تاریخیں ہوں گی اور یکم جنوری، یکم اپریل، یکم جولائی اور یکم اکتوبر کو اندراج کرایا جا سکے گا۔عام طور پر لوگ اپنے گاؤں کے ساتھ ساتھ اس شہر میں بھی ووٹ ڈال دیتے ہیں جہاں وہ کام کرتے ہیں۔ ایسے میں ووٹر لسٹ میں کئی جگہوں پر نام شامل ہو جاتا ہے، لیکن آدھار سے لنک کرنے کے بعد کوئی بھی شہری صرف ایک جگہ پر ووٹ ڈال سکے گا۔ تاہم حکومت کی طرف سے کی گئی اصلاحات کے تحت ووٹر لسٹ کو آدھار کے ساتھ رضاکارانہ بنیادوں پر جوڑا جا سکتا ہے۔اس بل میں فوجی ووٹرز کے معاملے میں الیکشن سے متعلق قانون کو صنفی غیر جانبدار بنانے کی شق بھی شامل کی گئی ہے۔ موجودہ انتخابی قانون اس میں امتیاز کرتا ہے۔ مثال کے طور پر موجودہ قانون میں مرد فوجی کی بیوی کے لیے فوجی ووٹر کے طور پر خود کو رجسٹر کروانے کی سہولت موجود ہے لیکن خاتون فوجی کے شوہر کو ایسی کوئی سہولت نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن نے وزارت قانون سے سفارش کی تھی کہ انتخابی قانون میں لفظ ‘بیوی’ کے بجائے ‘شریک حیات’ لکھا جائے تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر شہر میں شہری ہلاکت کے بعد فورسز اہلکاروں کو چوکس رہنے کی ہدایت

Next Post

کیا عرب ممالک نے اسرائیل کے آگے ہتھیار ڈال دیے ہیں؟

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
کیا عرب ممالک نے اسرائیل کے آگے ہتھیار ڈال دیے ہیں؟

کیا عرب ممالک نے اسرائیل کے آگے ہتھیار ڈال دیے ہیں؟

30 سال کے بعدکشمیر کا قدیم ترین چرچ کھولا گیا، مقامی عیسائی برادری نے قرار دیا کرسمس کا تحفہ

30 سال کے بعدکشمیر کا قدیم ترین چرچ کھولا گیا، مقامی عیسائی برادری نے قرار دیا کرسمس کا تحفہ

تمل ناڈو ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ، راجوری میں دکاندار کو کیا گیا گرفتار

سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے پر ایک شخص گرفتار

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

پولیس کا بڈگام میں دو جنگجو اعانت کاروں کی گرفتاری کا دعویٰ

غیرتسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تدریسی اور غیرتدریسی ملازمین کی فہرست طلب

غیرتسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تدریسی اور غیرتدریسی ملازمین کی فہرست طلب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »