• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سرینگر شہر میں شہری ہلاکت کے بعد فورسز اہلکاروں کو چوکس رہنے کی ہدایت

فائل فوٹو

سرینگر شہر میں شہری ہلاکت کے بعد فورسز اہلکاروں کو چوکس رہنے کی ہدایت

نئی دہلی میں مرکزی وزارت داخلہ کے سینئر عہدیداروں کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب

by امت ڈیسک
23/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) سرینگر کے مرجان پورہ عید گاہ علاقے میں بدھ کی شام کو جنگجووں کی فائرنگ میں عام شہر ی کی ہلاکت کے بعد شہر خاص میں سیکورٹی کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شہر خاص کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی فورسز کی اضافی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جہاں پر مشکوک گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ عید گاہ میں شہری ہلاکت کے بعد پورے شہر کی سیکورٹی کا از سر نو جائزہ لیا جارہا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ شہر خاص کے حساس علاقوں میں رات کا گشت بڑھانے کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مشکوک افراد پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہری ہلاکت میں ملوث جنگجووں کو تلاش کرنے کی خاطر پائین شہر میں ہیومن انٹیلی جنس کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کو بھی بروئے کارلایا جارہا ہے تاکہ ملوثین کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ امکانی حملوں کو ٹالنے کی خاطر شہر خاص میں سیکورٹی فورسز کو چوبیس گھنٹے مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ ادھر سرینگر شہر میں پولیس تھانوں کے نزدیک ناکے لگائے گئے ہیں جہاں پر راہگیروں کے ساتھ ساتھ مسافروں کی بھی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔ دن بھر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو شہر خاص کے بعض علاقوں میں گشت لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔ خیال رہے منگل کی شام کو صورہ میں سیکورٹی فورسز کی ناکہ پارٹی پر فائرنگ کے بعد بدھوار نماز مغرب کے بعد مرجان پورہ عید گاہ میں ایک عام شہری پر فائرنگ کا واقع پیش کیا جس کے بعد فورسز اہلکاروں کو الرٹ پر رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ دریں اثنا عید گاہ سرینگر میں عام شہری اور بجبہاڑہ میں پولیس آفیسر کی ہلاکت کے بعد جمعرات کے روز نئی دہلی میں مرکزی وزارت داخلہ کے سینئر عہدیداروں کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی گئی ہے۔ اس میٹنگ کے دوران وادی کشمیر کی سیکورٹی صورتحال اور شہری ہلاکتوں پر روک لگانے کے حوالے سے کئی اہم فیصلے لئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں پولیس چیف دلباغ سنگھ ، سی آئی ڈی سربراہ آر آر سیوین کے علاوہ سراغ رساں اداروں کے اعلیٰ آفیسران نے بھی شریک ہو رہے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

حد بندی کمیشن کی رپورٹ کے خلاف 29 دسمبر کو خاموش احتجاج کریں گے: جموں وکشمیر اپنی پارٹی

Next Post

آدھار سے منسلک ہوگا ووٹر کارڈ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
آدھار سے منسلک ہوگا ووٹر کارڈ

آدھار سے منسلک ہوگا ووٹر کارڈ

کیا عرب ممالک نے اسرائیل کے آگے ہتھیار ڈال دیے ہیں؟

کیا عرب ممالک نے اسرائیل کے آگے ہتھیار ڈال دیے ہیں؟

30 سال کے بعدکشمیر کا قدیم ترین چرچ کھولا گیا، مقامی عیسائی برادری نے قرار دیا کرسمس کا تحفہ

30 سال کے بعدکشمیر کا قدیم ترین چرچ کھولا گیا، مقامی عیسائی برادری نے قرار دیا کرسمس کا تحفہ

تمل ناڈو ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ، راجوری میں دکاندار کو کیا گیا گرفتار

سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے پر ایک شخص گرفتار

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

پولیس کا بڈگام میں دو جنگجو اعانت کاروں کی گرفتاری کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »