(پونچھ) پونچھ پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے پر ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت شکور احمد بٹ ولد محمد یوسف بٹ ساکنہ کیگام شوپیاں کے بطور کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے سوشل میڈیا پر حساس پوسٹ شیئر کی اور غیر قانونی کام میں ملوث ہو گیا جس کے بعد اسے پوشانہ میں پولیس اور فوج کے مشترکہ ناکے کے دوران حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے مزید کہا کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔