(پلوامہ) پلوامہ میں اتوار کی سہ پہر ایک گرینیڈ حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ مشتبہ عسکریت پسندوں نے مرکزی قصبہ پلوامہ میں پوسٹ آفس کے قریب ایک پولیس پارٹی پر حملہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا جسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آوروں کو قابو کرنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔