(بارہمولہ) گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ میں سوموار کی صبح کو آکسیجن پلانٹ کے رساؤ کے واقعہ میں دو اسپتال ملازم جھلس کر زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق آکسیجن پلانٹ میں کچھ لیکیج ہونے کی وجہ سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو ٹیکنیشن زخمی ہوگئے جن کی شناخت 25 سالہ آصف مشتاق بٹ ولد محمد اشرف بٹ ساکنہ دلنہ بارہمولہ اور 30 سالہ محمد سلیم خان ولد غلام نبی خان ساکن کانلی باغ بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے، اس واقعہ میں دونوں کےچہرے پر چوٹیں آئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں زخمیوں کو علاج و مالجہ کے لیے اسکمز صورہ منتقل کیا گیا۔