(سرینگر) وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کے بعد محکمہ موسمیات نے 2 جنوری تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے. ادھر تازہ برف باری کے باعث وادی کشمیر کو لداخ سے جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ اور بانڈی پورہ- گریز روڈ ٹریفک کی نقل و حإل کے لئے بند کر دئے گئے ہیں. جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ اور کشتواڑ- سنتھن روڈ گذشتہ کئی روز سے ٹریفک کے لئے معطل ہے۔