• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
لکھن پور انٹری پوائنٹ کرونا ٹیسٹنگ عمارت میں مشتعل ہجوم کا حملہ، اسٹاف زدکوب اور لیبارٹری کو نقصان

لکھن پور انٹری پوائنٹ کرونا ٹیسٹنگ عمارت میں مشتعل ہجوم کا حملہ، اسٹاف زدکوب اور لیبارٹری کو نقصان

by امت ڈیسک
26/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(جموں) لکھنپور انٹری پوئنٹ پر جموں و کشمیر کے حدود میں داخل ہونے والے مسافروں نے (کوؤڈ) ریپڈٹیسٹ کرنے والے عملے کو زد کوب کیا جس کے نتیجے میں قریباً دس ہزار سے زیادہ افراد جموں و کشمیر کے حدود میں بغیر ٹیسٹ کروائے داخل ہوئے۔ مشتعل ہجوم نے لیبارٹری میں گھس کر توڑپھوڑکی اور سینٹر کوبڑے پیمانے پر نقصان پہنچا دیا۔ لکھن پور انٹری پوئنٹ پرپیش آ ئے اس واقعے کے بعد ٹیسٹ کرنے کی کارروائی فی الحال متاثر ہوگئی ہے اور ٹیسٹ کرنے والے مطالبہ کررہے کہ انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنپور انٹری پوئنٹ پر اس وقت تصادم ہوا اور مشتعل ہجوم نے 24-25دسمبر کی درمیانی رات کوریپیڈ ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹری میں داخل ہوکر ٹیسٹ کرنے والوں کو نہ صرف زدکوب کیا بلکہ لیبارٹری کی اینٹ سے بھی اینٹ بجا دی جس کے نتیجے میں مسافروں کے لئے ٹیسٹ کرنے کی کارروائی فی الحال متاثر ہوگئی ہے۔لکھن پورانٹری پوئنٹ پر ٹیسٹ کرنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ 24-25دسمبر کی درمیانی رات کو مسافروں کی ایک بڑی تعداد اپناٹیسٹ کرانے کیلئے قطاروں میں کھڑے ہوگئے اور اس دوران دو سے ڈھائی ہزار کے قریب جموں و کشمیرکے حدود میں داخل ہونے والے مسافروں نے مطالبہ کیاکہ انہیں جلدی ٹیسٹ رپورٹ فراہم کی جائے جوابھی کرنے باقی تھے اور جب مسافروں کوصبر وتحمل بھرتے نے تلقین کی گئی تووہ مشتعل ہوئے اور انہوں نے لیبارٹری کے اندرگھس کر نہ صرف ٹیسٹ کرنے والوں کو زد کوب کیا بلکہ ٹیسٹ رپورٹ اور عمارت کے شیشے چکناچور کئے اور ٹیسٹ کرانے والے اپنی جانوں کوبچانے کے لئے عمارت سے فرارہونے پرمجبور ہوئے۔ مشتعل ہجوم کی جانب سے توڑپھوڑکرنے کی وجہ سے جہاں ٹیسٹ کرانے کی کارروائی فی الحال ٹھپ ہوگئی ہے وہی ٹیسٹ کرانے والا عملہ مطالبہ کررہا ہے کہ انہیں ٹیسٹ کرانے کے دوران حجوم سے بچانے کے لئے تحفظ فراہم کیاجائے۔ ٹیسٹ کرانے والوں نے اس بات کابھی انکشاف کیاکہ مشتعل ہجوم کی اس کاروائی کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں مسافر جموں و کشمیر کے حدود میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ لکھن پور انٹری پوئنٹ پر تصادم کے دوران بڑی تعداد میں بغیرٹیسٹ مسافر جموں و کشمیرکے حدود میں داخل ہوئے ہیں تا ہم ایسے افراد کوڈھونڈ نکالنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔ واضح رہے ضلع کٹھوعہ انتظامیہ نے 23 دسمبر کو اس ضمن میں احکامات جاری کئے تھے کہ لکھن پور انٹری پوائنٹ سے داخل ہر کسی مسافر کا کرونا ٹیسٹ کرنا لازمی ہے۔

 

DC Kathua Rahul Yadav appeals ppl to 𝒂𝒅𝒉𝒆𝒓𝒆 𝒕𝒐 𝒕𝒉𝒆 𝒓𝒆𝒔𝒕𝒓𝒊𝒄𝒕𝒊𝒐𝒏𝒔 𝒊𝒎𝒑𝒐𝒔𝒆𝒅 𝒃𝒚 𝑫𝒊𝒔𝒕𝒓𝒊𝒄𝒕 𝑨𝒅𝒎𝒊𝒏𝒊𝒔𝒕𝒓𝒂𝒕𝒊𝒐𝒏 in view of threat of OMICRON variant and increased influx of travellers at Lakhanpur @diprjk @infjammu @OfficeOfLGJandK pic.twitter.com/hWsfcLU1ih

— DC Kathua (@districtadmkat1) December 24, 2021

خیال رہے جموں و کشمیر کی حدود میں داخل ہورہے مسافروں کی شکایت ہے کہ ٹیسٹ کروانے کا عمل کافی سست ہونے کی وجہ سے مسافروں کو گھنٹوں کا انتظار کرنا پڑتا ہے جس وجہ سے مسافروں کو کافی اذیت پہنچتی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

آسمان ابر آلود رہنے کے بیچ وادی کے کئی علاقوں میں رم جم بارشیں

Next Post

میڈیکل کالج بارہمولہ میں آکسیجن پلانٹ میں دھماکہ، 2 ملازم جھلس گیے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
میڈیکل کالج بارہمولہ میں آکسیجن پلانٹ میں دھماکہ، 2 ملازم جھلس گیے

میڈیکل کالج بارہمولہ میں آکسیجن پلانٹ میں دھماکہ، 2 ملازم جھلس گیے

آسمان ابر آلود رہنے کے بیچ وادی کے کئی علاقوں میں رم جم بارشیں

تازہ برف و باراں کے بعد کشمیر میں 2 جنوری تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

کنگن گاندربل میں آتشزدگی، ایک ہوٹل خاکستر

کنگن گاندربل میں آتشزدگی، ایک ہوٹل خاکستر

جموں و کشمیر کی ترقی میں حائل تمام دیواروں کو توڑا جائے گا: منوج سنہا

جموں و کشمیر کی ترقی میں حائل تمام دیواروں کو توڑا جائے گا: منوج سنہا

ریاست کا خصوصی درجہ واپس لانے کی کوشش پر متحد اور پُر عزم ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ریاست کا خصوصی درجہ واپس لانے کی کوشش پر متحد اور پُر عزم ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »