(اننت ناگ) ضلع اننت ناگ کے ارونی بجبہاڑہ میں پیر کے روز مشتبہ جنگجوؤں نے فورسز اہلکاروں پر گرینیڈ حملہ کر دیا تاہم اس حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بجبہاڑہ کے ارونی علاقے میں پیر کے روز مشتبہ جنگجوؤں نے فورسز اہلکاروں پر ایک گرینیڈ داغا۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حملے کے فوراً بعد فورسز اہلکاروں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آورں کی تلاش شروع کر دی۔