(سرینگر) جموں وکشمیر میں سوموار کی شام کو زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5اعشاریہ 3ریکارڈ کی گئی۔ اسی وقت پر لداخ اور کرگل میں بھی5.0 شدت کا زلزلہ آیا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے سوموار کی شام کو اپنے ٹویٹر ہینڈل پر زلزلے کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جموں وکشمیر میں سوموار شام 7 بجکر1منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی دس کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز گلگت بلتستان کا علاقہ تھا۔
Earthquake of Magnitude:4.8, Occurred on 27-12-2021, 19:07:29 IST, Lat: 35.26 & Long: 74.80, Depth: 212 Km ,Location: 130km N of Srinagar, Jammu and Kashmir, India for more information download the BhooKamp App https://t.co/8nVzs3P6Be @ndmaindia @Indiametdept pic.twitter.com/HDOYY5YA7V
— National Center for Seismology (@NCS_Earthquake) December 27, 2021
انہوں نے کہا کہ سوموار کی شام کو ہی 7 بجکر1منٹ پر لداخ اور کرگل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی ۔
Earthquake of Magnitude:5.0, Occurred on 27-12-2021, 19:01:09 IST, Lat: 35.68 & Long: 75.30, Depth: 137 Km ,Location: 146km NNW of Kargil, Laddakh, India for more information download the BhooKamp App https://t.co/OaHLLvB9tm @ndmaindia @Indiametdept pic.twitter.com/KT4FO1tICH
— National Center for Seismology (@NCS_Earthquake) December 27, 2021
جموں وکشمیر اور لداخ میں زلزلے کے بعد کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔