(کابل) :افغان صوبے قندھار میں گزشتہ روز ہزاروں افراد خشک سالی کے خاتمے کے لیے ایک اجتماعی دعائیہ تقریب میں شریک ہوئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انفارمیشن اینڈ کلچر ڈپارٹمنٹ کے سربراہ حافظ سید اللہ نے بتایا کہ یہ افراد بارش کے لیے دعا کرنے آئے تھے۔ کئی افغان علاقوں کو خشک سالی کا سامنا ہے اور دیگر کئی بحرانوں کے ساتھ یہ بحران بھی دیہی علاقوں میں لوگوں کے لیے ایک سنگین مسئلہ بنا ہوا ہے۔