سرینگر پولیس نے TRF کے ہائبرڈ عسکریت پسند ماڈیول کا پردہ فاش کرتے ہوئے 4 عسکریت پسندوں کو 4 پستول سمیت گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ آئی جی پی سینٹرل کشمیر سجیت کمار نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ ماڈیول شہر میں سجاد گل اور ڈاکٹر آصف کی ہدایت پر کام کر رہا تھا
Congratulations to @SrinagarPolice for busting hybrid #terror module of TRF/MGH by arresting 4 #terrorists along with 4 pistols. This module was operating in City on the direction of Sajjad Gul and Dr Asif from across: IGP Kashmir@JmuKmrPolice
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) January 6, 2022
(سرینگر) سرینگر پولیس نے شہری ہلاکت میں ملوث ٹی آر ایف سے وابستہ 2 سرگرم ملی ٹینٹوں اور اُن کے دو مدد گاروں کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ ڈی آئی جی سجیت کمار نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ برزلہ باغات میں پولیس اور فورسز اہلکاروں نے تلاشی کارروائی کی۔ تلاشی آپریشن کے دوران پولیس نے دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہےجن کے قبضے سے دو پستول برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت سہیل قادر کھانڈے ولد غلام قادر کھانڈے ساکن ترال پلوامہ اور سہیل مشتاق وازہ ولد مشتاق احمد وازہ ساکن نکلورہ پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس افسر نے مزید بتایا کہ تحقیقات کے دوران پولیس نے دو مزید افراد گرفتار کیا ہیں۔ پولیس نے دعوی کیا یے کہ گرفتار افراد سے دو پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار شدہ معاونین کی شناخت سرینگر کے باسط بلال مکایہ اور کلوڑہ شوپیان کے عماد نصر کے طور پر کی گئی ہے اور پولیس کے مطابق یہ دونوں افراد عسکریت پسندوں کے معاونین تھے۔ ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ گرفتار کیے گئے افراد کو پاکستان سے سجاد گل اور ڈاکٹر آصف نامی ہینڈلرز سے ہدایت مل رہی تھی کی سرینگر اور دیگر علاقوں میں تشدد کے واقعات انجام دے۔










