(سرینگر) کولگام ضلع کے حسن پورہ علاقے میں فورسز اہلکاروں نے کل رات سے جاری تصادم میں دو جگجوؤں کو مار گرایا ہے۔ پولیس پیر صبح بتایا کہ فورسز اہلکاروں نے کل رات ان دونوں جنگجوؤں کو مار گرایا۔ مارے گیے جنگجوٶں کا تعلق عسکری تنظیم البدر سے بتایا گیا ہے۔
#KulgamEncounterUpdate: 02 unidentified #terrorists killed. Identification & affliation being ascertained. #Incriminating materials including #arms & ammunition recovered. Search going on. Further details shall follow. @JmuKmrPolice https://t.co/W9dqwEnnGX
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) January 9, 2022
پولیس کے مطابق جنگجوؤں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر فورسز اہلکاروں نے حسن پورہ گاؤں کو اتوار کی شام سیل کردیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق مارے گئے جنگجوؤں کی شناخت عبدالرشید ٹھوکر ساکنہ تبیلہ حسن پورہ اور اماد مظفر ساکنہ آرگام کے بطور ہوئی ہے۔