(کولگام) ضلع کولگام کے حسن پورہ گاوں میں اتوار بعد سہ پہر فورسز اہلکاروں اور مشتبہ جنگجووں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، پولیس اور سی آر پی ایف نے اتوار سہ پہر کے بعد ضلع کولگام کے حسن پورہ گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جونہی فورسز اہلکاروں نے مشتبہ مقام کی اور پیش قدمی شروع کی تو وہاں پر موجود جنگجووں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ (مزید تفصیلات کا انتظار ہے)
#Encounter has started at Hasanpora area of #Kulgam. Police and security forces are on the job. Further details shall follow. @JmuKmrPolice
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) January 9, 2022