(کپواڑہ) ضلع کپواڑہ کے کیرن علاقے میں ایک آرمی جوان نے مبینہ طورپر اپنی ہی سروس رائفل سے اپنا کام تمام کردیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کپواڑہ کے کاچہال کیرن علاقے میں منگل کی شام کو ایک فوجی جوان نے اپنی ہی سروس رائفل سے زندگی کا چراغ گل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گولی کی آواز سنتے ہی وہاں موجود دوسرے فوجی اپنے ساتھی کی طرف دوڑ پڑے اور اس کو خون میں لت پت پایا۔