جموں و کشمیر پولیس نے انٹرنیشنل فورم فور جسٹس ہیومن رائٹس (آئی ایف جے ایچ ار جے کے) کے چیئرمین محمد احسان اونتو کو گرفتار کرلیا ہے۔ جمعہ کے روز پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک پرس بیان میں کہا گیا ہے کہ "باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محمد احسان اونتو والد مرحوم غلام حسن اونتو ساکن دیور لولاب کپواڑہ حال کرسو راج باغ، ایک فعال علیحدگی پسند ہے۔ "ریڈیو ریزسٹنس کشمیر کے عنوان سے ٹویٹر پر ایک فعال حصہ لینے والا اسپیکر ہے جس کی قیادت دو علیحدگی پسند مزمل ایوب ٹھاکر اور ڈاکٹر آصف ڈار کرتے ہیں۔” بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "یہ علیحدگی پسند، جو احسن اونتو کے ساتھ کئی مقدمات میں ملزم ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر یونین آف انڈیا کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں۔ ان سوشل میڈیا اسپیسز کے ذریعے غلط پروپیگنڈہ، غلط معلومات کی مہم اور نفرت انگیز تقاریر پھیلا کر، احسن اونتو نہ صرف جموں و کشمیر کے یو ٹی کے موجودہ پُرامن ماحول کو خراب کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں بلکہ یونین آف انڈیا کے خلاف عدم اطمینان، بدنیتی اور عدم استحکام پھیلا رہے ہیں۔” بیان میں کہا گیا ہے کہ "اونتو دہشت گردی کے علیحدگی پسند ایجنڈے کو بھی فعال طور پر پھیلا رہا ہے اور اس طرح نوجوانوں کو تشدد اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر اکسا رہا ہے۔”پولیس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ "جیسا کہ احسن انتو کی مذکورہ سرگرمیاں اس کے ذریعہ قابلِ سزا جرم کے ارتکاب کے مترادف ہیں، اس کے مطابق سرینگر پولیس نے معاملے کو نوٹس میں لیتے ہوئے اس کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو پولیس ریمانڈ پر ہے۔پولیس کے مطابق اس معاملے میں قانون کے تحت مزید کارروائی کی جائے گی۔