(بارہمولہ) پولیس نے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ سے تین عسکریت پسند معاونین کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ایک بیان کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ فورسز کی ایک مشترکہ کاروائی کے دوران سوپور کے دارپورہ گنڈ براٹھ کراسنگ پر تین مشکوک افراد کو جمعہ کو شام کے وقت گرفتار کیا گیا اور یہ تینوں نوجوان عسکریت پسندوں کے قریبی ساتھی ہیں اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ گرفتار تینوں کی شناخت ‘عرفات مجید ڈار ولد عبدالمجید ڈار (ہرون تجر) مومن نذیر خان (آرمپورہ ہال نٹی پورہ سرینگر) اور توصیف احمد ڈار ولد مرحوم غلام حسن ڈار آرمپورہ سوپور) کے طور کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ان کے خلاف بومئی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔