(سرینگر) وادی کشمیر سمیت جموں و کشمیر اور لداخ میں درجہ حرارت مسلسل منفی ہے اور پورے خطے میں سردیوں کا زور جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں کم از کم درجہ حرارت گزشتہ رات کے منفی 5۔4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پہلگام میں منفی10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر جموں میں کم سے کم 7.7سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو سال کے اس وقت کے دوران یہاں معمول سے 0.7سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ، کٹرا میں 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں کم سے کم منفی 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے اتوار سے جموں و کشمیر میں درمیانے سے لے کر کافی وسیع بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔










