(سرینگر) ضلع بارہ مولہ میں آگ کی ایک پُر اسرار واردات کے دوران تاریخی شیر وانی ہال خاکستر ہوا ہے. ذرائع نے بتایا کہ اتوار بعد دوپہر شیر وانی ہال بارہ مولہ کی عمارت سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔مقامی لوگوں،فوج، پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران تاریخی شیر وانی ہال خاکستر ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گیس سلنڈر پھٹ جانے کے نتیجے میں شیر وانی ہال میں آگ نمودار ہوئی تاہم پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔










