(کابل) افغانستان میں 5.3 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں گھروں کی چھتیں گر گئیں اور 26 افراد دب کر جاں بحق ہوچکے ہیں۔ مغربی افغانستان میں صوبے بدغیث میں طالبان کے ڈسٹرکٹ گورنر محمد صالح نے بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں گھروں کی چھتیں گرنے کے سبب 26 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں 5 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔ بغدیث کے ضلع موقر میں بھی زلزلے کے اطلاع ہے تاہم ہلاکتوں کے حوالے سے اب تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ 3 دن پہلے افغانستان میں ہندوکش کے علاقے میں بھی زلزلہ آیا تھا جس کے جھٹکے جموں و کشمیر تک محسوس کیے گئے تھے تاہم کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں آئی۔