(نئی دہلی) کووڈ وبا کی صورتحال کے پیش نظر شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) نے بین الاقوامی کمرشیل مسافر پروازوں پر پابندی میں 28 فروری کی آدھی رات تک توسیع کردی ہے۔ڈی جی سی اے نے آج یہاں جاری ایک سرکلر میں کہا کہ 26 نومبر 2021 کے سرکلر میں ترمیم کرتے ہوئے ہندوستان کے ہوائی اڈوں سے جانے اور وہاں آنے والے باقاعدہ بین الاقوامی کمرشیل مسافر پروازوں پر پابندی میں 28 فروری کی آدھی رات تک توسیع کردی گئی ہے۔سرکلر کے مطابق اس پابندی کا اطلاق بین الاقوامی مال بردار پروازوں پر نہیں ہوگا۔ سرکلر میں یہ بھی واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ایئر ببل انتظامات کے تحت ہونے والی پروازوں پر یہ پابندی عائد نہیں ہوگی۔