(سرینگر) جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسز میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے، بدھ کے روز 5818 کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ اس دوران چار مریض فوت ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے جاری بلیٹن کے مطابق سرینگر میں ریکارڈ توڑ 1745افراد کی رپورٹ بدھ کے روز پازٹیو آئی، بارہ مولہ میں 791، بڈگام میں 594، پلوامہ میں 230، کپواڑہ میں 93، اننت ناگ میں 217، بانڈی پورہ میں 130، گاندربل میں 84، کولگام میں 162اور شوپیاں میں 20افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جموں ضلع میں 1131افراد کی رپورٹ بدھ کے روز مثبت آئی ہے، اُدھم پور میں 105، راجوری میں 85، ڈوڈہ میں 63، کٹھوعہ میں 100، سانبہ میں 89، کشتواڑ میں پانچ ، پونچھ میں 66، رام بن میں 53، ریاسی میں 56افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ بدھ کے روز 1255مریض صحت یاب ہوئے جن میں جموں ڈویژن سے 592اور کشمیر صوبے سے 663افراد شامل ہیں۔ اُن کے مطابق کشمیر صوبے میں فی الوقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 16900اور جموں میں 9336ہیں۔ جموں وکشمیر میں روز افزاں کورونا کے یومیہ معاملات میں اضافہ کے باعث لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔










