(لندن) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے27 جنوری سے کورونا پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کردیا۔ ماسک پہننے کی پابندی بھی ختم کردی جائیگی۔ وزیراعظم بورس جانسن نے ہاؤس آف کامنز میں خطاب کرتے ہوئے کہ کہا 27جنوری سے ملک میں عائد کورونا پابندیوں میں نرمی کی جائے گی۔ عوامی مقامات پرماسک پہننا بھی لازمی نہیں ہوگا۔ کورونا کے مریضوں کو گھرمیں قطرنطینہ کرنا ہوگا۔ شہریوں کوگھروں سے کام کرنے کا حکم بھی واپس لے لیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 27 جنوری سے تقریبات میں شرکت کے لئے ویکسینیشن کی حیثیت یا تازہ منفی ٹیسٹ دکھانا لازمی نہیں ہوگا۔