• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر پریس کلب کی رجسٹریشن کی منسوخی اور احاطے پر قبضہ غیر قانونی، آزاد صحافت پر حملہ :پریس کلب آف انڈیا

کشمیر پریس کلب کی رجسٹریشن کی منسوخی اور احاطے پر قبضہ غیر قانونی، آزاد صحافت پر حملہ :پریس کلب آف انڈیا

by امت ڈیسک
20/01/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(نئی دہلی) پریس کلب آف انڈیا (پی سی آئی) نے جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے کشمیر پریس کلب کی رجسٹریشن کی منسوخی اور اس کے احاطے پر قبضے کو "غیر قانونی” قرار دیا اور کہا کہ صحافیوں کے خلاف اس طرح کی "جبراً کارروائی”  یونین ٹیریٹری کی شبیہ کو بری طرح متاثر کرے گا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو لکھے ایک خط میں، اس معاملے میں ان کی "مؤثر مداخلت” کا مطالبہ کرتے ہوئے، پی سی آئی نے یہ بھی کہا کہ انتظامیہ کے اس اقدام سے مقامی صحافیوں کے "بنیادی آئینی حقوق” کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ پی سی آئی نے الزام لگایا کہ یہ کارروائی "جان بوجھ کر” کی گئی کیونکہ کشمیر پریس کلب (کے پی سی) کی منتخب انتظامی کمیٹی نے اگلے ماہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔ پی سی آئی نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر پر زور دیا،”یہ ہماری آپ سے عاجزانہ درخواست ہے کہ کشمیر پریس کلب کی رجسٹریشن اور کلب کی زمین اور عمارت کی الاٹمنٹ کو ریاست میں آزادی صحافت کے تحفظ کے لیے فوری طور پر بحال کیا جائے”۔ پی سی آئی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ شیڈول کے مطابق منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پریس کلب آف انڈیا کی مینیجنگ کمیٹی کو اس بات پر گہری تشویش ہے کہ مقامی انتظامیہ نے 16 جنوری کو ہم سب کی طرف سے آپ سے کی گئی اپیل کا کوئی نوٹس نہیں لیا، اورسوالات کا جواب دینے کے بجائے، جموں و کشمیر انتظامیہ نے "یکطرفہ طور پر” کشمیر پریس کلب کی رجسٹریشن منسوخ کر دی اور جمہوری طور پر منتخب ادارے کو اپنا مقدمہ پیش کرنے کا موقع فراہم کیے بغیرکلب کو الاٹ کی گئی اراضی پر قبضہ کر لیا۔” ہم سمجھتے ہیں کہ کشمیر پریس کلب کی رجسٹریشن کی منسوخی اور منتخب عہدیداروں کو ہٹا کر اسے کچھ لوگوں کے حوالے کرنا غیر منصفانہ اور غیر قانونی اقدام ہے۔ اسٹیٹس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جمہوری طریقے سے چلنے والے پریس کلب کی اراضی اور اس کے احاطے پر قبضہ کرنا مقامی صحافیوں کے بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ پی سی آئی نے مزید کہا کہ اس پورے واقعہ میں "سب سے زیادہ پریشانی” یہ ہے کہ صحافی گروپوں کے اندر ایک گروہی جنگ کو محاذ کے طور پر پیش کیا گیا جس کے پیچھے انتظامیہ نے اپنی "جبری کارروائی” کو انجام دیا۔ پی سی آئی نے مزید کہا ہے، ’’اس جبری کاروائی سے ریاست کی شبیہ پر منفی اثر پڑے گا”۔ پی سی آئی نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کا یہ عمل نہ صرف "غیر جمہوری اور غیر قانونی” ہے بلکہ آزادی صحافت پر بھی حملہ ہے۔ پی سی آئی نے اپنے نوٹ میں مزید لکھا کہ انتظامیہ نے "زبردستی” کے پی سی کی اراضی اور اس کے احاطے پر قبضہ کر لیا حالانکہ کلب کی رجسٹریشن کا "تجدید سرٹیفکیٹ” اس کے عہدیداروں کو "صرف ایک ہفتہ قبل” دیا گیا تھا۔ کلب کی موجودہ منتخب انتظامی کمیٹی نے اگلے ماہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا تھا لیکن مقامی انتظامیہ نے "جان بوجھ کر” اپنی "یکطرفہ کارروائی” سے انتخابی عمل کو پٹڑی سے اتار دیا، اس میں کہا گیا کہ "گزشتہ چند دنوں میں ہونے والی پیش رفت زبردستی کی کوشش ہے۔ صحافیوں کے کام میں مداخلت کرنے اور انہیں دبانے اور انتظامی جبر، مسلح سیکورٹی فورسز اور پولیس کے خوف میں رکھنے کی کوشش ہے۔ پی سی آئی نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو لکھے اپنے خط میں کہا، ’’شیڈول کے مطابق منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے آپ کی سطح پر موثر مداخلت ہونی چاہیے۔‘‘

The Press Club of India has written to Hon LG of Jammu and Kashmir @manojsinha_ for his urgent intervention in the matter of the takeover of the Kashmir Press Club, and to allow the Club to hold free and fair elections pic.twitter.com/0rh8LZSGWD

— Press Club of India (@PCITweets) January 20, 2022

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

لاک ڈاؤن کا نفاذ شوق نہیں بلکہ مجبوری ہے: ضلع مجسٹریٹ سرینگر

Next Post

جموں وکشمیر میں کورونا کے نئے 5ہزار 992 معاملات درج، 7 اموات

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
کورونا معاملات میں اضافہ: سکمز فیکلٹی کی سرمائی تعطیلات منسوخ

جموں وکشمیر میں کورونا کے نئے 5ہزار 992 معاملات درج، 7 اموات

کورونا لہر کی تیزی: جموں وکشمیر میں ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاؤن نافذ

جمعہ دوپہر 2بجے سے پیر صبح 6 بجے تک اب رہے گا لاک ڈاؤن

پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک 31 کلو منشیات بر آمد کرنے کا دعویٰ

پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک 31 کلو منشیات بر آمد کرنے کا دعویٰ

23 سے 25 دسمبر تک بھاری برف باری کا امکان: محکمہ موسمیات

22 اور 23 جنوری کو وادی کشمیر میں برف باری کی پیش گوئی

پنزگام کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ریلوے پولیس اہلکار ہلاک

پنزگام کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ریلوے پولیس اہلکار ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »