(سرینگر) جموں وکشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریڑری میں کورونا کیسوں میں اضافے کے پیش نظر ہفتہ وار لاک ڈائون کے دورانیہ میں اضافہ کرکے آج بعد دوپہر سے ہی بندشیں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری فیصلے کے مطابق جمعہ2بجے سے پیر صبح6بجے تک بندشیں عائد رہیں گی۔ چیف سیکریٹری کی طرف سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے جموں کشمیر میں جمعہ2بجے سے پیر صبح6بجے تک غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔ تاہم حاملہ خواتین ملازمین دفتروں میںحاضری سے مستثنیٰ ہوں گی اور انہیں گھر سے کام کرنے کی اجازت ہے۔











