(رام بن) ضلع رام بن کے کرول علاقے میں جمعے کے روز دو افراد سلفی اٹھانے کے دوران دریائے چناب میں ڈوب گئے۔ اطلاعات کے مطابق رام بن کے کرول علاقے میں جمعے کے روز ایک شخص اپنی گاڑی سے اتر کر ایک چٹان پر سلفی اٹھانے گیا، اس دوران وہ چٹان سے پھسل کر دریائے چناب میں ڈوب گیا۔ گاڑی میں بیٹھا اس کا ساتھی اس کو بچانے کے لئے دوڑا تو وہ بھی غرقآب ہوگیا۔ دریں اثنا پولیس اور مقامی لوگوں نے غرقآب ہونے والے ان دو افراد کو تلاش کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔