(سرینگر) گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) کا ایک 48 سالہ ہیڈ کانسٹیبل جمعہ کو اونتی پورہ اور پنزگام ریلوے اسٹیشن کے درمیان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیے۔ اطلاعات کے مطابق جی آر پی (پنزگام) کشمیر کے ہیڈ کانسٹیبل محمد حسین ڈار (48) ٹرین کی زد میں آ گئے اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ٹرین بڈگام سے 16:24 بجے بانہال ریلوے اسٹیشن کی طرف روانہ ہوئی تھی۔