(سرینگر) وادی کشمیر میں ہفتے کے روز بھی ویک اینڈ لاک ڈاؤن نافذ رہنے سے ہر سو بازاروں میں سناٹا چھایا رہا اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئیں۔ یاد رہےکورونا کی تیسری لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے بنانے کے لئے انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں 64 گھنٹوں پر محیط لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔یہ لاک ڈاؤن جمعے کے دو بجے سے شروع ہو کر پیر کی صبح چھ بجے ختم ہوگا اور اس کا نفاذ ہر ہفتے اگلے احکامات صادر ہونے تک جاری رہے گا۔ لاک ڈاؤن کے باعث شہر کے تمام بازار بند ہیں اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بھی معطل ہی ہے۔لاک ڈاؤن کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے کئی مقامات پر پولیس کے ناکے لگا دئے گئے ہیں اور اہم جگہوں پر فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے. وادی کے دیگر ضلع صدر مقامات اور قصبہ جات میں بھی ہفتے کو لاک ڈاؤن نافذ رہا اور بازاروں میں دکان بند اور ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل معطل رہی.