(شوپیاں) ضلع شوپیاں کے کلبل زی پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں اور فورسز اہلکاروں کے درمیان انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند کے ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے ایک ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ شوپیاں کے کلہ بل علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد شوپیاں پولیس، 34 آر آراور 178بٹالین سی آر پی ایف نے ہفتے کی صبح کو مشترکہ طورپر آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جونہی فورسز کے اہلکاروں نے مشتبہ مقام کی اور پیش قدمی شروع کی تو وہاں پر موجود جنگجووں نے سلامتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ اُن کے مطابق حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دو مقامی ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے۔ انہوں نے مزید کہاکہ مہلوک ملی ٹینٹوں کی شناخت سمیر احمد شاہ ولد نذیر احمد شاہ ساکن دانگام شوپیاں اور رائیس احمد میر ولد محمد اشر ف ساکن تکیہ واگام پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔
#ShopianEncounterUpdate: 01 more #terrorist killed (Total 02, both local terrorists of #terror outfit LeT/TRF). #Incriminating materials including arms and ammunition recovered. Search going on.Further details shall follow. @JmuKmrPolice https://t.co/u9UtwO78ml
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) January 22, 2022
پولیس ترجمان نے بتایا کہ مہلوک جنگجو ٹی آر ایف /لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ تھے اور وہ سیکورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور اُنہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پیش پیش رہتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ تصادم کی جگہ اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے۔











